اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان کے بڑے تاجروں کی اعلیٰ تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) نے جمعہ کو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں گرفتاری کے اختیارات اور دو لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی صرف بینکنگ ذرائع سے کرنے کی پابندی کو مؤخر کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ’انتہائی اقدامات‘ اٹھا سکتے ہیں۔تاہم، ایف بی آر کے ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بزنس لیڈرز کو یقین دلایا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 37-A کے تحت گرفتاری کے اختیارات صرف اُن افراد کے خلاف استعمال کیے جائیں گے جو جعلی یا فرضی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔