• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 ارب کی گرانٹ سے مستحقین کی امداد کررہے ہیں، سربراہ پاکستانی بیت المال

نیویارک (عظیم ایم میاں) پاکستانی بیت المال کے سربراہ کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ فون پر ٹیکسٹ میسجز اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے پاکستان سے ضرورت مند اور امداد کے مستحق پاکستانی بن کر اوورسیز پاکستانیوں سے امداد مانگنے و الے افراد کے بارے میں اس بات کی تحقیق کرلیا کریں کہ وہ واقعی ضرورت مند اور امداد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں ایک اجتماع کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے قائم بیت المال کی سالانہ گرانٹ اضافہ کرکے 15؍ ارب روپے کردی گئی ہے اور بیت المال نے ایک ایسا نظام وضع کرلیا ہے کہ نادرا کارڈ کے نظام کے تعاون سے باآسانی یہ پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ کوئی پاکستانی واقعی مالی اور سماجی طور پر امداد کا مستحق ہے یا نہیں لہٰذا بیت المال ضرورت مند اور مالی امداد کے مستحق افر اد کی درخواستوں کی تصدیق و تائید کیلئے یہ نظام استعمال کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید