• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل، ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد (رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم جوڈیشل کونسل نے، اعلی عدلیہ کے 24 ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے بعد 19 شکایات کوداخل دفتر کرتے ہوئے دیگر 5 کو موخر کر دیا جبکہ جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز 2025 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی، اجلاس میں قرارپایا کہ انکوائری کے طریقہ کار اور ججوں کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کو قانونی نقطہ نظر سے جانچنے کی ضرورت ہے، اس لیے ان پر مزید غور و خوض کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران جن ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا ،ان کے نام میڈیا کو جاری کرنے پر بھی غور کیا گیا اور بعد ازاں ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر انکے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز کے مجوزہ مسودے کی منظوری،انکوائری  اور ججوں کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید  غور کا فیصلہ، ہفتہ کے روز ، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین / چیف جسٹس یحی ٰآفریدی نے کی زیر صدارت ہوا،جسمیں سپریم کورٹ کے دوسینئر ترین ججوں، جسٹس سید منصور علی شاہ(ویڈیو لنک کے ذریعے)جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفارنے شرکت کی ،کونسل کی سیکرٹری ایمن ضیاء نے اجلاس کی معاونت کی۔

اہم خبریں سے مزید