• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے اندر علی امین گنڈاپور کیلئے اظہار پسندیدگی نہیں، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جے یو آئی ف او ر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے اندر علی امین گنڈا پور کے لئے اظہار پسندیدگی نہیں ہے تاہم ہم نہیں چاہتے کہ کسی حکومت کو گرایا جائے،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک بھی وہی کامیاب ہوتی ہے جس کی ابتدا لاہور سے ہو ،اس وقت تمام پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا پنجاب لاہور آنے کا مقصد یکجہتی کا پیغام دینا تھا،سینئر رہنما جے یو آئی ف او رسینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ کے پی کے میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہمارے دو مقاصد ہیں پہلا کوئی الزا م نہ لگے کسی بھی صوبائی ممبر پر خاص کر جے یو آئی کے کسی ممبر پر دوسرا مقصد ہمارا اپنے نمبرز پورے کرنا ہے اس میں ہم لیگل سائیڈ اور پولٹیکل سائیڈ دونوں جانب سے معاملات کا حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ابھی بتانا مناسب نہیں ہوگا کہ ہم سینیٹ میں کتنی سیٹیں حاصل کرلیں گے ۔اس سوال کہ مولانا کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی کی خواہش کا کیا مطلب ہے کے جواب میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا علی امین کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں جس کی وجہ ان کا نامناسب رویہ ہے اور نامناسب زبان کا استعمال ہے جس کی شکایت میری طرف سے بھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید