• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملکی سیاست میں نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا اور کہا کہ آصف علی زرداری نے جیے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کے لیے لگایا، روٹی کپڑا اور مکان کے بعد اب بجلی،گیس اور پانی کی بھی عوام کو ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں حقوقِ خلق پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ کسانوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ پیپلز پارٹی زرداری گروپ، مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتیں آج کہاں ہے جو کسانوں کی بات کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محنت کش کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کسانوں کی زمین کو چھیننا ناانصافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید