• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی ……

شہر میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

غریبوں کیلئے روٹی خریدنا مشکل ہوگیا۔

عوام نے نانبائیوں کے خلاف جلوس نکالا۔

لوگوں نے نعرے لگائے،

مہنگی روٹی نامنظور، نانبائی مردہ باد

جلوس کی کوئی منزل نہیں تھی

لیکن راستے میں سماجی رہنما مبشر علی زیدی کا جوتوں کا کارخانہ آگیا۔

انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی،

ریلی میں شریک ہر شخص کو جوتے دیئے جائیں۔

ایک شخص چلایا،

ہمیں جوتے نہیں، روٹی چاہئے۔

ممتاز سماجی رہنما نے کہا،

’’اگر آپ کو یہی نہیں معلوم کہ احتجاج کس کے خلاف کرنا چاہئے

تو پھر روٹی نہیں، جوتے کھائیں۔‘‘

تازہ ترین