امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے غزہ کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ کا اجرا عارضی طور پر روک دیا۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طبی اور انسانی بنیادوں پر غزہ کے لیے حالیہ دنوں میں جاری ویزوں کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے قلیل تعداد میں جاری حالیہ ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے ویزہ کا اجرا روکا گیا ہے۔