امریکا بھارت تجارتی ٹیرف تنازع جاری ہے جس کے حوالے سے نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی تجارتی وفد کا 25 تا 29 اگست کا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی دورہ منسوخ ہونے سے امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہو گا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی امریکا نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائے گا، اس صورت میں بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہو نے کا امکان ہے۔