• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر بھی شامل ہیں۔کمیٹی حمیرا اصغر کی موت سے متعلق جڑے ہرچیز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ گزشتہ 7سال سے کرائے پر مقیم تھیں۔
اہم خبریں سے مزید