• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈا پور کا تحریک کا اعلان اپنی حکومت کیلئے مہلت طلب کرنا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تحریک کا اعلان اپنی حکومت کے لیے مہلت طلب کرنا ہے  اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔ یہ بات طے ہے پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، کشمیریوں کی   سفارتی، اخلاقی  حمایت جاری رہے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حالیہ دورہ پنجاب پر پریس کانفرنس میں سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول کے ساتھ جی ٹی روڈ پر آئے، لیکن پنجاب کی ترقی، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، شفاف سڑکیں اور خوشحال عوام دیکھ کر شاید انہیں حیرت ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید