• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری افراد کیلئے آسانیاں، کمپنیز ایکٹ میں وسیع اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کمپنیز ایکٹ 2017 میں وسیع اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ قانون پیچیدہ، سخت گیر، مہنگا اور جدید کاروباری معاشرے کی ضروریات کے لیے کار آمد نہیں۔ نئی پالیسی کے تحت غیر فہرست شدہ کارپوریٹ اداروں میں گورننس کا تعین بنیادی طور پر ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز کریں گے، جبکہ اقلیتی حصص داروں کے لیے ضروری تحفظ اور ایس ای سی پی کی نگرانی بدستور برقرار رہے گی تاکہ مجرمانہ یا فراڈ پر مبنی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ مجوزہ نظام میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا اور روایتی سخت ریگولیٹری طریقوں کی جگہ سادہ اصولوں پر مبنی حکمرانی کو فروغ دیا جائے گا۔ اصلاحات کا مقصد کاروبار کے آغاز، سرمایہ کاری اور اختراعات کے لیے آسانی پیدا کرنا، پیچیدگی کم کرنا، اور نجی شعبے کو خود مختار بنانا ہے تاکہ کارپوریٹ سیکٹر میں تیزی سے ترقی ممکن ہو۔
اہم خبریں سے مزید