• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر پلیٹ کی جبری تبدیلی، جماعت اسلامی کے تحت ”بائیک ریلی“کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف اتوار کے روز فائیواسٹارچورنگی نارتھ ناظم آباد تا فریسکو چوک برنس روڈ ”بائیک ریلی“کا انعقاد کیا گیا ، بائیک ئیک ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خود بائیک چلاکر قیادت کی،ریلی میں نائب امراء کراچی، امرائے اضلاع سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھاکہ حکمرانوں! عوام کو پانی دو بجلی دو،نمبر پلیٹ کا شور بند کرو،بجلی چاہیے نمبر پلیٹ نہیں، سڑک چاہیے نمبر پلیٹ نہیں، شرکاء نے حکومت کی نااہلی و کرپشن کے خلاف ،بھاری بھتے اور چالان ہم نہیں مانتے، قبضہ مئیر کی سرکار ہم نہیں مانتے، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے سمیت دیگر نعرے لگائے ،منعم ظفر خان نے اسٹیج سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر المدد المدد یاخدا خدا، رہبر ورہنما مصطفیؐ مصطفیؐ،تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو کے نعرے لگوائے ، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کراچی یوتھ کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے بھی خطاب کیا،منعم ظفر خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے باشعور نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں جو شہر کے حقوق کے لیے بائیک ریلی میں شریک ہوئے ، سندھ حکومت سن لے کہ اگر بھتہ خوری اور کرپشن کا دھندا بندنہ کیا گیاتو وزیر اعلیٰ ہاؤس دور نہیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کا انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنے کے لیے تیار نہیں، جہانگیر روڈ کی چار بار تعمیرہوچکی ہے، کریم آباد انڈر پاس مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود کر رکھ دیا ہے، سندھ حکومت نمبر پلیٹ کی جبری تبدیلی کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، اور پولیس اہلکار سڑکوں پر جھتے بنا کر بائیک سواروں کو تنگ کر رہے ہیں، جن کے پاس نمبر پلیٹ ہو انہیں اجرک نہ ہونے پر روکا جاتا ہے اور اگر اجرک ہو تو کہا جاتا ہے کہ یہ جعلی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر رشوت اور بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو نوجوان پولیس چوکیوں کے گھیراؤ پر مجبور ہو جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید