• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 21,058 افراد گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے تمام صوبوں میں اقامہ، لیبرلازاور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی مشترکہ کارروائی میں مجموعی طور پر 21,058 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 ان میں 12,558اقامہ، 5,500سرحدی سلامتی، اور 3,000محنت کشوں کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔

 مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2,072 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 47فی صد یمنی، 52 فی صد ایتھوپی اور باقی دیگر قومیتوں سے تھے۔ 

اسی طرح غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے 28 افراد بھی پکڑے گئے۔

اہم خبریں سے مزید