• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی مہلت میں توسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ میں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی مہلت میں توسیع کردی گئی ہے۔

سندھ کے وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کے عوام آئندہ ماہ 14 اگست سے پہلے تمام گاڑیاں اپنے نام پر ٹرانسفر کروالیں اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست تک کسی بھی گاڑی کے نمبر پلیٹ کی وجہ سے چالان نہیں کیا جائے گا جبکہ بعدازاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نئی نمبر پلیٹس نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے چالان کرنے کو بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس کو نئی نمبر پلیٹس لگانے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا کہا تھا، ٹریفک پولیس نے نئی نمبرز پلیٹس لگانے کے لیے آگاہی مہم اور سختی سے عملدرآمد کرانے کی بجائے بھاری چالان کرنا شروع کر دیے ہیں۔ 

درخواست گزار نے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس تبدیلی کو بھی عدالت میں چلینج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید