• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف سماعت 14 جولائی کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے خلاف سماعت 14جولائی کو ہوگی۔ درخواست گزار فیضان حسین نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، موٹر وہیکل ونگ، اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بناتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہمی کرنی چاہیں۔ پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی تھی۔ نئی نمبر پلیٹس کی غیر موجودگی پر جرمانے اور ضبطگی کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔ موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس نئی نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کاروبار شروع کردیا ہے۔ نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے رقم وصول کی جارہی ہے۔ سرکاری ادارے نئی نمبر پلیٹس مہینوں انتظار کرا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ شہریوں کو مفت نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ شہریوں پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی بند کی جائے۔ درخواست میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید