خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں نئی تعمیرات پر عارضی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کے مطابق سیاحتی مقامات میں تعمیراتی کام کے لیے جاری این او سیز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں، سیاحتی مقامات میں تجاوزات اور ناقص نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات کا قدرتی حُسن برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں، کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات کے لیے قائم اتھارٹیز ماسٹر پلان کے تحت کام کریں۔