• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے گوداموں میں ایک کروڑ سے زائد بوریوں میں موجود گندم ضائع ہونے کا خدشہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ حکومت کے گوداموں میں ایک کروڑ سے زائد بوریوں میں موجود گندم ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی شہر کے گوداموں میں 40 لاکھ بوریاں اسٹاک میں موجود ہیں جبکہ لانڈھی گودام میں 2  لاکھ سے زائد بوریوں میں بھری گندم گل سڑ کر خراب ہو چکی ہے۔

متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے یہ گندم دو سال قبل 10 ہزار روپے 100 کلو کے حساب سے امدادی قیمت میں خریدی تھی مگر اوپن مارکیٹ میں قیمت ساڑھے تین ہزار کم تھی، اس لیے اسے فروخت نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت گرتے گرتے 6 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جس کے باعث مہنگے داموں خریدی گئی گندم بیچنےکا فیصلہ التوا میں پڑا ہوا ہے۔ 

اس شش و پنج کا نتیجہ یہ نکلا کہ لانڈھی گودام میں اسٹاک 2 لاکھ ٹن سے زائد گندم روٹیوں میں ڈھلنے اور غریبوں کے پیٹ میں جانے کے بجائے گل سڑ کر برباد ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید