پاکستان تحریکِ انصاف کے صحت کارڈ سے خیبر پختونخوا کے اکثر شہری مطمئن ہیں، 83 فیصد نے صحت کارڈ سے غریب افراد کی طبی سہولتوں تک رسائی بہتر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سروے کے مطابق مطمئن افراد کی شرح اپوزیشن جماعتوں میں بھی زیادہ نظر آئی ہے۔
سروے میں نوجوانوں کو حکومتی معاملات میں کردار ادا کرنے کا موقع دینےکو بھی 70 فیصد نے سراہا جبکہ 69 فیصد نے حکومتی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کو حصہ بنانے پر صوبائی حکومتی کی تعریف کی مگر نوجوانوں کے تربیتی پروگرام کی افادیت سے مطمئن افراد کی شرح پر رائے عامہ بٹی ہوئی نظر آئی۔
46 فیصد نے خیبر پختونخوا حکومت کے نوجوانوں کے لیے پروگراموں کو مؤثر جبکہ 35 فیصد نے غیر مؤثر کہا۔
ہنرمند افراد کے تربیتی پروگراموں سے بھی 52 فیصد مطمئن نظر آئے جبکہ 37 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔
معذوروں کو حقوق دلوانے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو 55 فیصد نے اچھا کہا لیکن 52 فیصد نے معذوروں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقعوں کی فراہمی میں صوبائی حکومت کو ناکام کہا۔