پنجاب حکومت نے 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون قیمت 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
15 اگست سے 14 ستمبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 167 روپے اور پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 169 روپے اور پرچون کی 177 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
15 اکتوبر کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے ہوگی جبکہ پرچون میں چینی 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔