زبان ……
ڈوڈو، کیا تم سوشل میڈیا استعمال کرتے ہو؟
میں نے دریافت کیا۔
آں۔۔۔ ہاں۔۔۔ کون نہیں کرتا؟
ڈوڈو نے فون پر اسکرول کرتے ہوئے جواب دیا۔
کیا تم نے نوٹ کیا کہ ہر شخص ٹرول بن گیا ہے؟
لوگ حکومتوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
سرکاری محکموں کے لتے لے رہے ہیں۔
سیاست دانوں کے لیے برے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔
گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔
ایسا کیوں ہے ڈوڈو؟
میں نے تشویش کا اظہار کیا۔
ڈوڈو نے گول دیدے گھماکر کہا،
جانی، سوشل میڈیا نے ان لوگوں کو زبان دے دی ہے
جن کا نام خاموش اکثریت تھا۔