• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 41 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران مزید 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکا، قطر اور مصر نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کی ہیں جبکہ قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدےکے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ بندی مذاکرات میں معاہدہ نہ ہونےکی صورت میں مستقبل میں عبوری جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید