• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کی عمارت خطرناک قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب شہر پتوکی کے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

مئی میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کی عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔

بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو 2021ء میں عمارت کو خستہ حال قرار دے چکا، اسپتال کا آپریشنل رہنا لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

دوسری جانب پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایکسین بلڈنگ شامل ہے۔

ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا کہنا ہےکہ متعدد بار اسپتال کی عمارت سے متعلق حکام کو آگاہ کر چکا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید