• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا تاریخی سنگِ میل ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 14 سال بعد پہلی بار پاکستان نے 2.1 ارب ڈالر کا سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ ایک تاریخی سنگِ میل طے ہو گیا، یہ گزشتہ 22 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ یہ کامیابی ریکارڈ ترسیلاتِ زر، برآمدات میں اضافے اور اصلاحات پر بھرپور توجہ کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور ملکی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید