• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اشرفیہ لاہور غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کرتی ہے: مولانا فضل الرحیم اشرفی

مولانا فضل الرحیم اشرفی—فائل فوٹو
مولانا فضل الرحیم اشرفی—فائل فوٹو

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کے معاملے پر جامعہ اشرفیہ لاہور  کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

بلوچستان میں جوڑے کے سفاکانہ قتل کے حوالے سے یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر عورت کا بے دردی سے قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سانحے میں ملوث سفاک قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید