• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو، تم کسی چینل کے لیے جو فلم سیریز بنارہے تھے

کیا وہ مکمل ہوگئی؟ میں نے دریافت کیا۔

ہاں، وہ تو کب کی مکمل ہوگئی، ڈوڈو نے جواب دیا۔

وہ کس موضوع پر ہے؟ میں نے پوچھا۔

وہ توہین کے موضوع پر ہے۔

ایک گروہ نوجوانوں کو توہین کے مقدمات میں پھنساتا ہے۔

ہر قسط میں ایک بے گناہ نوجوان کی کہانی ہے،

ڈوڈو نے تفصیل سنائی۔

بہت خوب، میں نے داد دی،

یہ سیریز کب نشر کی جائے گی؟

شاید کبھی نہیں، ڈوڈو نے مایوسی سے کہا،

سیریز پر توہین کا الزام لگاکر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین