• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 963 ہوگئی، اسٹیٹ بینک

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں، مالی سال 2025ء میں ایک لاکھ 19 ہزار 185 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 963 ہوگئی ہے، مالی سال 2025ء میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.308 ارب ڈالر جمع کرائے گئے، جبکہ ستمبر 2020ء تا جون 2025ء روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 10.563 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء میں روشن کھاتوں سے 20 کروڑ ڈالر واپس نکلوائے گئے، روشن کھاتوں سے 57 مہینوں میں 1.811 ارب ڈالر واپس نکلوائے گئے، مالی سال 2025ء میں روشن کھاتوں سے 1.55 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 57 ماہ میں 6.762 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے، مالی سال 2025ء کے اختتام پر روشن کھاتوں میں جمع واجب ادا ڈپازٹس 1.99 ارب ڈالر ہیں، مالی سال 2025 میں روشن کھاتوں کے واجب ادا ڈپازٹس 55.8 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید