• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو منی ایوارڈز فار ایکسیلینس 2025 حبیب بینک کے نام، پاکستان کا بہترین بینک قرار

یورو منی ایوارڈز فار ایکسیلینس نے ایچ بی ایل کو 2025 میں پاکستان کے بہترین بینک کا ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ 

 عالمی جریدے کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ پاکستانی کارپوریٹس کا بہترین بینک ہونے کے ساتھ ملک کا بہترین انوسٹمنٹ بینک بھی ہے۔

لندن میں منعقدہ ہونے والے یورو منی ایوارڈ میں حبیب بینک کی اہمیت اور حیثیت پاکستانی بینکوں میں ایک قائد کی قرار دی گئی ہے۔ 

یورو منی کے مطابق بینک کی کارکردگی مالی نتائج اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مثالی رہی۔ 

ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم نے یورو منی ایکسیلینس ایوارڈ کو اپنے صارف کے اعتماد اور بینک کے جدید سے جدید تر ہونے کی مسلسل کوششوں کا صلہ قرار دیا ہے۔ 

ایچ بی ایل کو یورو منی کے ایکسیلینس ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے کارپوریٹس کے بہترین بینک اور بہترین انوسٹمنٹ بینک کے ایوارڈ سے بھی نواز گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید