• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں ایک انڈا کھانے سے الزائمر کا خطرہ 47 فیصد تک کم ہو سکتا ہے: تحقیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہفتے میں ایک انڈا کھانے سے الزائمر کے خطرے میں 47 فیصد کمی ممکن ہے۔

جریدہ دا جنرل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں کم از کم ایک انڈا کھاتے ہیں، ان میں الزائمر کا خطرہ اُن افراد کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہوتا ہے جو مہینے میں ایک بار سے بھی کم انڈے کھاتے ہیں۔ 

انڈے کھانے والے افراد کے دماغ میں وہ نقصان دہ پروٹینز کم مقدار میں جمع ہوتے ہیں جو الزائمر سے جُڑے ہوتے ہیں، الزائمر ایک لاعلاج دماغی مرض ہے جو یادداشت، سوچنے کی صلاحیت اور روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق میں کولین (Choline) کو مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا غذائی جز ہے جو دماغ کے لیے نہایت ضروری ہے، کولین ایسیٹائل کولین نامی نیورو ٹرانسمیٹر کی تیاری میں مدد دیتا ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت سے جڑا ہوا ہے۔

یہ دماغی خلیات کے گرد جھلی بنانے، جینیاتی اظہار (gene expression) اور دماغی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے، اگرچہ جسم کچھ مقدار میں کولین خود بناتا ہے، مگر مکمل ضرورت کے لیے خوراک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

انڈے صرف کولین کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں، جو عمر کے ساتھ دماغی صحت برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 

صحت سے مزید