مردان(نمائندہ جنگ )شہر اور گردونواح میں قتل و غارت کا بازار گرم، لاشیں گرتی رہیں ، ملزمان بھاگنے میں کامیاب ، تھانہ صدر کے علاقہ رنگ روڈ کورغ لار کے قریب 2نوجوانوں کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق لاشوں پر بظاہر گولی لگنے یا کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تھے ابتدائی طورپر دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی تاہم بعدازاں ایک کی شناخت 27 سالہ بلال ولد سید حسن سکنہ خورہ آباد نوشہرہ اور شناختی کارڈ سے دوسرے کی شناخت42سالہ فضل وہاب ولد عبداللہ سکنہ میر احمد خیل ضلع صوابی کے نام سے ہوئی ،تھا نہ کاٹلنگ کی حدود میں بھی اراضیات سے نامعلوم مسخ شدہ پرانی لاش برآمد ہوئی جسکی شنا خت نہ ہوسکی ادھر تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے بٹ سیرے کے رہائشی عبدالرحمان ولد معراج الدین موت کے گھاٹ اتاردیا اورلاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے۔