• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلادیش پہنچ گئے

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بنگلادیش پہنچ گئے۔ 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئر پورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔

واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہو رہی ہے۔ اس دوران ایشیاء کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہو گا۔ 

بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے، اس نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کے حوالے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ طور پر بتا دیا، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی بورڈ اگست میں بنگلادیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید