• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بیٹرز کا دباؤ، بھارتی فیلڈرز کے ہاتھ پیر پھول گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی بیٹرز کی شاندار اننگز کے دباؤ کی وجہ سے بھارتی فیلڈرز کے ہاتھ پیر پھول گئے۔

ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارتی فیلڈرز نے پاکستانی بیٹرز کے مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے۔

ٹی 20 کرکٹ میں عالمی نمبر ون قرار پانے والی بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی۔

ابھیشک شرمانے دو بار صاحبزادہ فرحان کا کیچ ڈراپ کیا، پہلی بار پہلے ہی اوور میں اور دوسری بار آٹھویں اوور میں وہ گیند تھمانے میں ناکام ثابت ہوئے۔

صائم ایوب کا آسان کیچ کلدیپ یادیو نے گرا دیا جبکہ شبمن گل نے فہیم اشرف کا سیدھا کیچ ڈراپ کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، انہوں نے بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی، اس دوران 5 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے لگائے۔

فہیم اشرف نے 2 چھکے لگائے جبکہ میچ پاکستانی بیٹرز نے مجموعی طور پر 8 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید