ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پیر کو ہو گا۔
گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں نے ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم گروپ چیمپئن ہو گی۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان اور مالدیپ کو جبکہ بھارت نے بھی بھوٹان اور مالدیپ کو شکست دی ہے۔
گروپ سے بنگلا دیش اور نیپال نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ میزبان سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہو ہو گئی ہے۔