پاکستان شاہینز کے بیٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ بیٹنگ کرنے آیا تو دباؤ تھا، کیونکہ 3 وکٹیں جلد گر چکی تھیں.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ بنانا اور وکٹ پر زیادہ دیر کھڑا رہنا تھا، پہلے بھی سعود کے ساتھ کھیل چکا ہوں، وہ کریز پر بہت سپورٹ کرتے ہیں۔
حیدر علی کا کہنا تھا کہ موسم مشکل تھا جس پر ہٹنگ آسان نہیں تھی لیکن اچھا کھلاڑی خود کو ہر کنڈیشن کے ساتھ ڈھالتا ہے۔
حیدر علی نے دورۂ انگلینڈ میں پروفیشنل کاؤنٹیز کلب سلیکٹ 11 کے خلاف نصف سنچری اسکور کی تھی۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ کاؤنٹی کے گراؤنڈ پر ہو گا۔