پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سہ ملکی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر سیریز کو حتمی شکل دے دی جائے گی، اے سی سی میٹنگز کے بعد سہ ملکی سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان متوقع ہے۔
سہ ملکی سیریز متحدہ عرب امارات میں ایشیاء کپ 2025ء سے پہلے ہو گی جبکہ پاکستان نے اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی تھی۔
پی سی بی نے سیریز کے بجائے متحدہ عرب امارات میں سہ ملکی سیریز کروانے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سیریز کا مقصد ایشیاء کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔