بچی کو ہوش میں لانے کے لیے گھوڑے کی میوزک بجاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بلیک پرل نامی ایک چھوٹے گھوڑے کو کی بورڈ بجا کر ایک بچی کو ہوش میں لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ منظر پیساڈینا کے شرائی نرز فار چلڈرن میڈیکل سینٹر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں ’منی تھراپی ہارسز پروگرام‘ کے تحت بلیک پرل نامی یہ چھوٹا گھوڑا باقاعدگی سے آتا ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وکٹوریہ نوڈف نیٹنیل کے ذریعہ 2008 میں قائم کی گئی منی تھراپی ہارسز ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو بچوں، سابق فوجیوں اور صدمے سے بچ جانے والوں کو ذہنی سکون اور مدد فراہم کرنے کے لیے تربیت یافتہ چھوٹے گھوڑوں کا استعمال کرتی ہے۔