• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین خاتون نے پینی فارتھنگ کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے آسٹریلین ٹریک پر دو ریکارڈز اس وقت توڑے جب انھوں نے ایک پینی فارتھنگ کی پیڈلنگ کی۔

پینی فارتھنگ برطانیہ میں بننے والی ابتدائی دور کی سائیکل ہے جس میں فرنٹ پر ایک بہت بڑی وہیل اور پیچھے کی جانب چھوٹی وہیل ہوا کرتی تھی۔ 

لیزانے ولموٹ نامی یہ خاتون آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے شہر بورنی میں اپنی وکٹورین اسٹائل کی سائیکل پر سوار ہوئیں اور تیز ترین اسپیڈ کا پینی فارتھنگ (برائے خواتین) اور پینی فارتھنگ تیز ترین ایک کلومیٹر (برائے خواتین) کا گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑا۔ 

لیزا نے ولموٹ نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ  52.75 سیکنڈ میں طے کیا اور انکی ٹاپ اسپیڈ 25.92 میل فی گھنٹہ تھی۔ 

ولموٹ اس سے قبل ایک گھنٹے میں پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا (خواتین) ریکارڈ رکھتی تھیں، لیکن بعد میں یہ اعزاز برطانوی خاتون میلیسا ایسڈیل ان سے چھین لیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید