بعض باتوں پر نہیں گو اختیار
بعض باتیں تو ہمارے بس میں ہیں
حادثے قابو سے باہر ہی سہی
وارداتیں تو ہمارے بس میں ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی خصوصا ً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں۔
وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
فرانس کے صدر میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا۔
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025ء کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب ہو گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔
ایشین گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے بعد پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرنے لگا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں یونیورسٹی میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے۔ نیو میکسیکو سے امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ ہوئی۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کو پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔
گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں گرفتار بنگلا دیشی شہری کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔