• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کیلئے اچھی خبر؛ CDA کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) اسلام آ باد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا  شہر بھر میں 140بس اسٹاپس کی اپ لفٹنگ کا کام شروع، 200 سے زائد بس اسٹاپس بنائے جائینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلائی جائیں اسکے علاوہ عوام کو نہ صرف ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرام نظام کی فیزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ شہر کے مصروف ترین روٹس پر جدید بسسز کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔