اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے میں تنظیمِ نو کا عمل جاری ، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر اینٹی کرپشن ونگ میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ،ہیلپ لائن 1991کو بھی باقاعدہ طور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991کو بھی باقاعدہ طور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا۔یہ اقدام ادارے کی کارکردگی مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔