کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کمپوزٹ سرکل بلال طارق کو سخت مراسلہ تحریر کیا ہے کہ دو لاکھ رشوت وصولی کے الزام میں پرائیویٹ پرسن کے خلاف مقدمہ فوری طور پر درج کیا جائے اور ایف آئی اے اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جائیں۔ مراسلے کے مطابق امجد حسین نامی شخص نے شکایت کی کہ اس کے خلاف انکوائری نمبر 427/25جاری تھی کہ ایک شخص نے تحقیقات میں ریلیف دلوانے کے لیے اس سے دو لاکھ روپے وصول کیے جو اس کے مطابق اس نے انکوائری افسر سب انسپکٹر کے نام پر دو لاکھ روپے اور خاتون سب انسپکٹر کے نام پر 20 ہزار روپے وصول کیے اور مزید طلب کر رہا تھا ۔