کراچی (اسد ابن حسن) پنجاب پولیس سے وزارت داخلہ میں تبادلہ شدہ گریڈ 20 کے پولیس سروس کے افسر منتظر مہدی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔قوی امکان ہے کہ دو تین یوم کے اندر ان کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر کراچی کر دیا جائے کیونکہ ڈائریکٹر نعمان صدیقی طویل رخصت پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ کسی بھی افسر کو لک آفٹر چارج نہیں دیا گیا ہے۔