اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ساڑھے پانچ کروڑ جعلی یا نقل شدہ اور 8لاکھ 26ہزار چوری شدہ موبائل فونز بلاک کئے 2019سے اب تک 13 کروڑ 60لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ، 94فیصد طلب پوری ہونے لگی پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق بلاکنگ نظام ڈی آئی آر بی ایس کے تحت رپورٹ شدہ ڈیوائسز پر کارروائی کی گئی،5 کروڑ 50 لاکھ جعلی یا نقل شدہ موبائل فونز بھی بلاک کئے گئے ، 2019 سے اب تک 13 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے۔