• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا: موٹاپے کا شکار تیندوا دیکھ کر لوگ حیران، چڑیا گھر انتظامیہ پر تنقید

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

ملائیشیا میں تیندوے کی غیرمعمولی وزن دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر میں موجود ایک کالے تیندوے کی ویڈیو سامنے آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس میں دکھنے والے تیندوے کے غیرمعمولی وزن پر لوگوں کی جانب سے مذاق بنایا گیا اور تنقید بھی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تیندوے کے وزن کا موازنہ ریچھ سے کیا، اس کے علاوہ کئی میمز بھی بنائی گئیں۔

اس سارے معاملے پر چڑیا گھر کا بھی جواب سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ تیندوا جانوروں کے طبی عملے کی نگرانی میں تھا، ہماری ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی  دیکھ بھال کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیندوے کا بہترین علاج اور پوری توجہ دی جارہی ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیندوے کی عمر 15 سال ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید