• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹ کا ایک آنسو انسان کی جان بچا سکتا ہے: تحقیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اونٹ کے آنسو بہت قیمتی ہیں اور انسان کی جان بچا سکتے ہیں۔

راجستھان میں نیشنل ریسرچ سینٹر آن کیملز کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ اونٹ کے آنسو اور اینٹی باڈیز سانپوں کی 26 مختلف اقسام کے زہر کا اثر ختم کرنے کے لیے مؤثر دوا کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق اونٹ کے آنسوؤں اور خون سے حاصل کی جانے والی اینٹی باڈیز زہر کے مہلک اثرات کو بے اثر کر سکتے ہیں خاص طور پر زہر کے ان اثرات کو جو خون بہنے میں روکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

یہ اینٹی ڈوٹ ناصرف زہر کے مہلک اثرات کو بےاثر کرنے کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے بلکہ ہارس امیونوگلوبلین (IgG) پر مبنی روایتی علاج کے مقابلے میں کم خطرناک بھی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج کو سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات اور معذوریوں سے دوچار ہونے والے خطوں اور خاص طور پر بھارت کے دیہی علاقوں کے لیے گیم چینجر کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں سانپ کے کاٹنے سے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق  بھارت میں سالانہ سانپ کے کاٹنے سے 58 ہزار اموات اور 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد مستقل معذوری کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید