• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار ……

ڈوڈو، میں بھی تمہاری طرح ٹیچر بننا چاہتا ہوں،

میں نے خواہش ظاہر کی۔

بن جاؤ۔ بہت آسان ہے، ڈوڈو نے حوصلہ افزائی کی۔

لیکن پہلے بتاؤ، بچوں کو پڑھاتے کیسے ہیں؟

میں نے دریافت کیا۔

بچوں کو سبق دے کر کہتے ہیں، یاد کرو۔

پھر لفظ بہ لفظ لکھو، ڈوڈو نے بتایا۔

بچے رٹا مارتے ہونگے، میں نے اندازہ لگایا۔

یہی مقصد ہوتا ہے، ڈوڈو نے تصدیق کی۔

لیکن انھیں بات سمجھنے اور مرضی سے لکھنے کا موقع کیوں نہیں دیتے؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،

خبردار، ایسا کبھی نہ کرنا۔

ورنہ بچے سوچنا شروع کردیں گے۔

تازہ ترین