• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ نے جگن کاظم کی معافی کو دل سے قبول کرلیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی جانب سے پیش کی گئی عوامی معافی کو خوش دلی کے ساتھ سراہا ہے اور اسے دل کو چھو لینے والا قدم قرار دیا ہے۔

 علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں انڈسٹری کی کچھ معروف شخصیات پر نامناسب رویے کا الزام لگایا تھا، ان ناموں میں شازیہ منظور، یاسر نواز اور جگن کاظم شامل تھیں، علیزے نے الزام عائد کیا تھا کہ جگن نے ماضی میں ان کی ایک گرنے کی ویڈیو پر مذاق اڑایا تھا۔

جواباً جگن کاظم نے ایک ویڈیو پیغام میں دل سے معافی مانگی، جس میں انہوں نے کہا کہ علیزے بیٹا، اگر میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہو تو میں دل سے معذرت چاہتی ہوں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ 4 سال پرانی ویڈیو آپ کو اتنا متاثر کرے گی، میں کبھی بھی کسی کو دکھ پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتی، خاص طور پر اپنی چھوٹی بہنوں کو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی شوبز انڈسٹری میں تنقید اور بُلیئنگ کا سامنا کر چکی ہوں، اس لیے علیزے کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ جگن کاظم نے ویڈیو بنا کر معافی مانگی، یہ ان کی شرافت اور عظمت کی دلیل ہے۔

انہوں نے نرمی اور خلوص کے ساتھ جواب دیتے ہوئے خود بھی معذرت کی اور کہا کہ اگر میری کسی بات سے آپ کو دکھ پہنچا ہو تو میں بھی معافی چاہتی ہوں۔

بعد ازاں جگن کاظم نے علیزے کی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی بھیجیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید