• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نوجوان دیہاتی نے کوڑے کباڑ سے جہاز بنا ڈالا، ویڈیو وائرل

اسکرین شاٹس بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین شاٹس بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ریاست بہار کے ایک نوجوان نے بغیر کسی ڈگری، فنڈنگ یا لیب کی سہولت کے صرف کباڑ سے جمع کیے گئے پرزوں کی مدد سے مکمل جہاز تیار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے نوجوان نے پرانے پنکھوں، موٹرز اور دیگر ناکارہ صنعتی پرزہ جات کو خود ڈیزائن کیا ہے اور انہیں بروئے کار لاتے ہوئے ایک مکمل طیارہ تیار کیا ہے جس کی سواری بھی ممکن ہے۔

کباڑ سے بنائے گئے جہاز کی سواری کرتے بھارتی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائل ہو گئی جسے انٹرنیٹ صارفین ناصرف پسند کر رہے ہیں بلکہ بغیر کسی سہولت کے جہاز بنانے پر دیہاتی لڑکے کو داد بھی دے رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بہار سے نوجوان کی سامنے آنے والی اس ویڈیو پر صارفین کا حکومت اور صنعت کاروں سے مطالبہ ہے کہ ایسے نوجوانوں کو مالی و فنی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوا سکیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید