• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال کھلاڑی کو امریکی لائیو شو میں قلابازی لگانا مہنگا پڑگیا

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

امریکی نیوز چینل پر مہمان بنے بیس بال کے کھلاڑی کو براہ راست نشریات میں قلابازی لگانا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی این این کے لائیو شو میں جیسے ہی رابرٹ انتھونی نے قلابازی لگانے کی کوشش کی وہ منہ کے بل فرش پر جا گرے۔


کھلاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

بیس بال کھلاڑی نے بعدازاں اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرش پر گرنے سے ان کا ہونٹ زخمی ہو گیا تھا جس پر ٹانکے آئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید