اسپینش کلیکٹر نے 5 ہزار سے زائد کتوں کی اشیاء جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اسپین کے شہر تیریسا سے تعلق رکھنے والے کلیکٹر ماریا گابارو نے کتوں سے متعلق 5 ہزار 25 اشیاء جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کتوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔
ماریا گابارو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد 60 سال کی عمر میں یہ انوکھی کلیکشن جمع کرنا شروع کی، ان کی دلچسپی کا محور کتے کی شکل کے مجسمے، سافٹ ٹوائز اور ڈاگ ہیڈ واکنگ اسٹکس تھیں، جنہیں وہ مختلف مارکیٹس سے خرید کر دو الگ الگ گھروں میں محفوظ کرتے رہے۔
ماریا گابارو 94 سال کی عمر میں گزشتہ سال دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں، ان کی موت کے بعد ان کے بچوں نے فیصلہ کیا کہ والد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی اس بےمثال کلیکشن کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں رجسٹر کروایا جائے۔
ماریا کی بیٹی نے بتایا کہ میرے والدین کو اصلی کتے پسند نہیں تھے، لیکن ان کی کتوں سے محبت مجسموں اور کھلونوں کی صورت میں تھی۔