• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے پرو ہاکی لیگ کھیلنا ضروری ہے: طاہر زمان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے پرو ہاکی لیگ کھیلنا ضروری ہے، پرو ہاکی لیگ کھیلنے سے ٹاپ ٹین میں رہنے کی راہیں کھلیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اپنے اوپر والی ٹیموں سے نہیں کھیلیں گے، بہتری نہیں آسکتی، ہم اس وقت ٹاپ ٹیموں کے ساتھ میچز نہیں کھیل رہے.

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ جب بھی فائنل یا کسی اہم مقابلے میں بہتر رینک کی ٹیم سے مقابلہ ہوتا ہے تو ٹیم کو مشکل ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو نفسیاتی طور پر مضبوط کرنے اور ایکسپوژر دینے کے لیے بڑی ٹیموں سے کھیلنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ میں بڑے مارجن سے ہار بھی سکتے ہیں لیکن ہمیں پیسہ خرچ کرنا ہو گا، دو پرو ہاکی لیگ کے سیزن کھیلتے ہیں تو یقین ہے پاکستان کی رینکنگ میں بہت فرق پڑے گا، صرف رینکنگ ہی نہیں پرو ہاکی لیگ عالمی ایونٹس کی کوالیفکیشن میں بھی مدد دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط تاثر ہے کہ ہوم اینڈ اوے ایونٹ کہ اخراجات بہت زیادہ ہیں،  ایک لیگ کھیلنے پر 35 کروڑ روپے لگ سکتے ہیں، آپ کو دو جگہ پر ٹورنامنٹس کی صورت میں کھیلنا ہے، پرو ہاکی لیگ کے اخراجات پہلے سے بہت کم ہو گئے ہیں اس چیز کو کلیئر کر لیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید